ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کو لالی پاپ حکومت نے تھمادیا : جتن پرساد

کسانوں کو لالی پاپ حکومت نے تھمادیا : جتن پرساد

Wed, 18 Jul 2018 00:26:31    S.O. News Service

شاہ جہاں پور17جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق مرکزی وزیر جتن پرساد نے آج الزام لگایا کہ گنا کسانوں کا 480 کروڑ روپے بقایا ہے اور بی جے پی حکومت کسانوں کو صرف لالی دے رہی ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نریندر مودی شاہ جہاں پور میں کسانوں کی ریلی کرنے آ رہے ہیں جبکہ یہاں گنا کسانوں کا ہی 480 کروڑ روپے باقی ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت کسانوں کو کیا دینے کی پوزیشن میں ہے ۔اس صورتحال میں ’شکریہ‘ کے بل بورڈز لگانے سے کسانوں کا بہبود نہیں ہو گا ۔ پرساد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی جب یہاں آئے تھے تو ایک بڑا صنعتی منصوبہ دے کر گئے تھے۔ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملا اور وہ اب بھی اسی صنعتی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم مودی آ رہے ہیں. وہ صرف کسانوں کو لالی پاپ دینے آ رہے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ترقی کے لمبے چوڑے وعدے کرتے ہیں۔ کچھ دن پہلے یوگی جب شاہ جہاں پور آئے تھے تو یہاں انہوں نے گندم خریداری مرکز میں گڑبڑیاں پکڑی تھیں اور حکام کو کاروائی کرنے کے احکامات بھی دیئے تھے۔پرساد نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ حکم ردی کی ٹوکری میں چلا گیا؟ آج تک کسی بھی افسر پر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کو یہاں کے کسانوں کو سوغات دینی چاہئے۔ زراعتی سائنس سینٹر قائم کرانی چاہئے۔ جھوٹے وعدے اور صرف’’ شکریہ‘‘ دینے سے کام نہیں چلنے والا ہے۔ 


Share: